اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث کوئی مریض فوت نہیں ہوا،صرف 42 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 52 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے،پاکستان میں مزید 42 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 73 کی حالت تشویش ناک ہے،پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 607 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 936 ہو چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 8 ہزار 30 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کل 3 کروڑ 4 لاکھ 5 ہزار 872 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔