کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی کے لیے بجلی 4 روپے 21 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔اس حوالے سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر)ا) میں جمع کرا دی۔
نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدینیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے یہ درخواست اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔نیپرانے کہا کہ کے الیکٹرک کی درخواست کی 29 ستمبر کو سماعت ہو گی۔کے الیکٹرک کی یہ درخواست منظور ہونے کی صورت میں کراچی کے صارفین کو 7 ارب 21 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔