لسبیلہ ( رپورٹ یاسین بلیدی )بھوانی کے علاقے میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سرغنہ مسلح حالت میں گرفتارکر لیا گیا تفصیلات کے مطابق مخبر خاص کی اطلاع پر تھانہ ھائیٹ کی ٹیم نے بھوانی کے علاقے میں قائم ایک لوکل پمپ کے مالک سے گزشتہ مہینے بھاری رقم اور موبائل فونز چھیننے میں ملوث گروہ کے سرغنہ مسمی اختر یوسفزئی ولد شیخ محمد یوسفزئی کو آج اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔زرائع کےمطابق ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی نگرانی میں پولیس پارٹی تشکیل دی گئی جس میں ایس ایچ او تھانہ ھائیٹ حبیب اللہ رونجھا، ایس آئ عبدالکریم، ایس آئی عبدالغفور اور دیگر نے کارروائی کرتے ہوئے مین آر سی روڈ بھوانی سے ملزم کو ایک لوڈ ٹی ٹی پستول کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم ڈکیتی میں ملوث ان چار ڈاکوؤں کا سرغنہ ہے جو پہلے ہی زیر حراست ہیں۔ ملزم سے ابتدائی تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں جن سے دیگر ڈکیت گینگ کو بھی قانون کے شکنجے میں لانے میں مدد ملے گی۔ ڈی ایس پی یونس رضا کا مزید کہنا ہے کہ پولیس محدود وسائل کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھے گی۔