کراچی(نمائندہ خصوصی) شہر قائد کے مزید 349 افراد بے قابو ڈینگی وائرس کا شکار ہو کر بیمار پڑ گئے ہیں، اسپتالوں میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔کراچی میں بارش کے بعد مچھروں کی یلغار ڈینگی میں بدلنے سے صورتحال دن بہ دن خراب ہو رہی ہے۔
ایک طرف سیلاب متاثرین اپنے گھروں کو چھوڑ کر کراچی آئے، جہاں انہیں ڈینگی کی صورت میں دوسری مصیبت کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، جبکہ شہر کے باسیوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں وبا سے جنگ لڑ رہی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ سندھ میں ڈینگی کے مزید 386 کیس رپورٹ ہوئے، جس میں سے 349 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ راوں سال پانچ ہزار 25 کیسز رپورٹ ہوئے،
جن میں دو ہزار 818 کیسز کی اسی ماہ تصدیق کی گئی ہے، جس سے وبا کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔شہر میں اب تک ڈینگی وائرس سے 11 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔