کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ حکومت نے کراچی کے سوا تمام اضلاع کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے، فی الحال محکمہ آبپاشی، پی ڈی ایم اے اور ڈی سیز کو ریسکیو اور بندوں کی مرمت کے لیے 10 ارب 84 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیلاب کے بعد حکومت سندھ نے کراچی کے سوا تمام اضلاع کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے،
محکمہ ترقی و منصوبہ بندی نے تمام سیکریٹریز کو آگاہ کردیا۔رواں مالی سال میں 4 ہزار 158 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 332 ارب روپے رکھے گئے، 118 ارب ریلیز کیے جا چکے ہیں اور ان میں سے صرف 20 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔فی الحال محکمہ آبپاشی، پی ڈی ایم اے اور ڈی سیز کو 10 ارب 84 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، یہ فنڈز ریسکیو اور بندوں کی مرمت کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔