ملتان(اسپیشل رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ عملی طور پر ختم ہوچکی ہے۔سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے ملتان میں انصاف لائرز فورم کے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا اور انصاف لائرز فورم کا مدعو کرنے پر شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی مسائل سے دوچار ہوگیا ہے، آج پاکستان کی بقا کی جنگ لڑی جارہی ہے، پاکستان اس وقت وجودی خطرات سے دوچار ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں کسان اس وقت سراپا احتجاج ہیں، آج زرعی شعبہ فائدہ مند نہیں رہا، بارشوں اور سیلاب سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا۔