لاڑکانہ(بیورورپورٹ) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جانے والی ہے، عمران خان کون ہوتا ہے جو حکومت کو بتائے کہ آرمی چیف کی تقرری کون کرے گا؟ لاڑکانہ شہر کے مدرسہ جامعہ اشاعت القرآن والحدیث میں 800 سے زائد سیلاب زدگان میں راشن، کپڑے اور ایک ہزار روپے نقد رقم تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے،
ابھی تک علاقوں میں پانی جمع ہے لوگ سڑکوں پر ہیں اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا عمران خان فوج سمیت تمام اداروں پر حملہ کر رہے ہیں، عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے، عمران کو بتانا چاہتے ہیں کہ تم لاکھ چیخو وہی ہوگا جو آئین ہے ٹرانسجینڈر بل قابل مذمت ہے، ٹرانسجینڈر قرآن و سنت سے متصادم ہے، جے یو آئی اس بل کے خلاف نئی ترامیم پیش کریں گے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چور چور کہنے والا خود چور ثابت ہو چکا ہے، اسرائیلی جریدوں نے عمران خان کے معقف کی تائید کی ہم تو 12 سال سے کہہ رہے ہیں کہ یہ یہودی ایجنڈا پر کام کررہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے مدرسہ میں سیلاب متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا جبکہ وہ ہیلی کاپٹر کے ذریع سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے جس میں مولانا راشد محمود سومرو انکے ہمراہ ہونگے، دوسری جانب سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن لاڑکانہ، دادو، میھڑ، نصیرآباد، قمبر شھدادکوٹ، قبوسعید خان، گڑھی خیرو، جیکب آباد، ٹھل، شکارپور اور سکھر کے سیلاب متاثر علائقون کا فضائی دورہ کیا،
اس موقع پر صوبائی وزیر جام اکرام اللہ خان دھاریجو، جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، مولانا ناصر محمود سومرو، طارق خان بلوچ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔