لاڑکانہ(۔ عاشق پٹھان) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو کی ہدایات پر لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سید امداد علی شاہ نے شہر میں صفائی کے کام کو تیز کر دیا ہے، اس سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں نالوں کی صفائی کا کام بڑھا دیا گیا ہے تاکہ سڑکوں پر پانی کھڑا نہ ہو اور عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس کے علاوہ سڑکوں اور راستوں کی صفائی اور روشنی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے، سید امداد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہر میں گٹروں کی صفائی کا کام تیز کر دیا گیا ہے، بلدیہ کا عملہ مختلف یوسیز میں گٹروں کی صفائی کے لیے دن رات کام کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں، انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور راستوں کی صفائی کا عمل بھی جاری ہے، تاکہ ملیریا اور دیگر بیماریاں لوگوں میں نہ پھیلیں اور شہری سک کی سانس لیں۔