اسلام آباد ( اسپورٹس رپورٹر )ملک بھر کے کرکٹ آرگنائزر نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جس میں چئیرمین پی سی بی سے استعفی کا مطالبہ کیا گیا ۔ارگنائزر کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ نے ملک کی گراس روٹ کرکٹ کو تباہ کر دیا جبکہ کلب کی سکروٹنی بھی سیاسی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔
مظاہرین نے حکومت سے چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ 2014 کا آئین بحال کیا جائے۔اس موقع پر رمیز راجہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کرکٹ آرگنائزر شکیل شیخ کا کہنا تھاکہ ہم کرکٹ کی بحالی کے لئے نکلے ہیں اور اسکی بحالی تک میدان میں رہیں گے انکا کہنا تھاکہ اسلام آباد کے بعد کراچی لاہور میں بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرکٹ آرگنائزر اور کرکٹرز کو انکا حق دیا جائےاور ملک بھر کے ریجنز اور ایسوسی ایشن بحالی کی جائیں۔مظاہرین نے پریس کلب تا ایف سکس مارچ بھی کیا اورکرکٹ کا سامان بھی نظر آتش کیا