کراچی( نمائندہ خصوصی )
کراچی شہر میں رہزنی اورقتل کی وارداتوں کی آڑ میں کچھ عناصرنے مذموم مقاصد کی خاطردیگرشہروں صوبے حتی ک امریکہ تک میں ہونے والی واردات کو کراچی کی دکھاکرخوف وہراس پھیلانے کی سازش کی تھی جسے کراچی کےبیٹے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی ٹیم نےناکام بنادیااور اصل وارداتوں کی تفصیلی ثبوت کےساتھ پیش کرکے ایک مثبت مثال قائم کی ہے
اس تمام کاروائی کاایک دلچسپ پہلویہ بھی ہے کہ عام آدمی کوانصاف دلانے اور تحفظ فراہم کرنےکا ذمہ دار ادارہ خود سائبر دہشت گردی کاشکار ہوگیاہے اور پولیس انصاف کی فراہمی کے لیے ایف آئی اے سائبر ونگ کے سامنے فریادی بن کرکھڑی ہے اب یہ سائبر پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کراچی کے شہریوں میں عدم تحفظ کی افواہیں پھیلانے انہیں گمراہ کرنے اور پولیس کی ساکھ دائوپر لگانے والوں کو سامان عبرت بنادے تاکہ ایسی غیرذمہ دارانہ خبریں پھلانے والوں کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔