لاہور( نمائندہ خصوصی )
اینٹی ھیوممن ٹریفکنگ سرکل لاھور کی کارروائی ،ایف آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کرکے لوگوں سے فراڈ کرنیوالا نوسر باز گرفتار،تفصیلات کے مطابق آج ایف آئی اے، اے ایچ ٹی سی، لاہور نے مقدمہ الزام نمبر 264/2022 کے تحت زیر دفعہ 17/22 EO 1979 419,109/34 PPC ملزم یعنی ملک ساجد/محمد ساجد ولد خدا بخش جو کہ خود کو FIA انسپکٹر کے طور پر ظاہر کرتا ہے کو گرفتار کیا۔
ملزم ساجد شکایت کنندہ کو کویت بھیجنے کا جھانسہ دے کر عوام کو لوٹنے میں مصروف تھا اور شکایت کنندہ سے 1150,000 روپے کا فراڈ کیا۔ ملزم کو عندلیب ساجد و دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔