کراچی (نمائندہ خصوصی ) سیلاب متاثرین کیلئے رکھی گئی رقم کے اکاو¿نٹس ہیک ہونے کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے رکھی گئی رقم کے اکاونٹس ہیک ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔
جس کے بعد وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے ایف آئی اے کو تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ علم میں یہ بات آئی ہے کہ ہیکرز سیلاب متاثرین کی رقم ہیک کررہے ہیں لیکن جلد مجرموں تک پہنچیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سائبرکرائم میں ملوث افراد بی آئی ایس پی کی رقم ہیک کر کے نکلوا رہے ہیں۔