لاڑکانہ(رپورٹ عاشق خان(جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کا سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین میں نقد رقم تقسیم کی ; تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے صدر جے یو آئی قائد مولانا فضل الرحمان نے مولانا راشد محمود سومرو سمیت سکھر، شکارپور، لاڑکانہ سمیت دیگر سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
مولانا فضل الرحمان نے رتوديرو میں کیمپوں مین جاکر متاثرین سے ملاقاتیں کین اور ہمدردی کا اظہار کیا اور نقد رقم بھی تقسیم کی
.مولانا فضل الرحمان کل لاڑکانہ میں راشن تقسیم کریں گے، اور متاثرہ علائقون کا فضائی دورہ بھی کریں گے
اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، سیلاب متاثرین کے دکھ کی گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بہت سارے مسائل کا سامنا ہے،
سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، لاکھوں خاندان متاثر ہوئے ہیںجمعیت علماء اسلام کے کارکنان روز اول سے متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں