وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں. عالمی بینک کے تعاون کو سراہتے ہوئے زراعت، پیشہ وارانہ تربیت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا ریجن مسٹر ہارٹ وِگ شیفر نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نائب صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں عالمی بینک کے تعاون کو سراہا۔
وزیراعظم نے فریقین کے درمیان باہمی تعلقات بالخصوص زراعت، پیشہ وارانہ تربیت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے اور مشترکہ مقاصدکے حصول کے لئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا