اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کلائمیٹ وویک نیو یارک سٹی 2022 اور اقوم متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلئے امریکہ روانہ ہوگئیں ،شیری رحمان کلائمیٹ ویک نیویارک سٹی CWNYC 2022 میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق شیری رحمان کلائمیٹ ویک میں پاکستان کو درپیش ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کرے گی ،
شیری رحمان مختلف ممالک اور شراکتدارون کے ساتھ پری کاپ 27 ملاقاتیں بھی کرے گی،وفاقی وزیر شیری رحمان وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کے وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کرے گی،شیری رحمان یو این جی اے اجلاس میں شرکت ساتھ مختلف ممالک کے وزراء، نمائندگان، اور عالمی اداروں کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گی،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات پر خصوصی بند کمرہ اجلاس کرے گی۔