اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ریاست کی سطح پرایک نہایت سنجیدہ معاملہ ہے، شہباز شریف لندن میں مقیم اپنے سزا یافتہ اشتہاری بھائی کو ملنے پہنچے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعظم شہباز شریف آفیشل سیکرٹ کے پابند ہیں، عدالتی سزا یافتہ شخص کیسے ایسی اہم ریاستی تعیناتی کرسکتا ہے؟ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت یہ قانون سے انحراف ہے۔