بدین( نمائندہ خصوصی) حالیہ تباہ کن بارشوں نے کاشت کی گئی فصلوں کو تباہ کرکے رکھ دیا، بچی کھچی فصلوں میں لگنے والے وبائی امراض سے بچانے کے لئے مقامی کاشتکار لاکھوں روپوں کی زرعی ادویات خرید کر فصلوں کو سپرے کیا گیا تو فائدہ ہونے کے بجاے فصلیں مزید سوکھ کر خراب ہوتی جاررہی ہیں اس سلسلہ میں مقامی کاشتکاروں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایاکہ حالیہ ہونے والی تباہ کن بارشوں نے ہماری فصلوں کو تباہ کرکے رکھ دیا
بچی کھچی فصلوں میں مختلف وبائی امراض پھوٹ پڑے ان فصلوں کو بچانے کے لئے محکمہ زراعت کے دفتروں کے چکر کاٹے مگر افسران دفتروں سے غائب تھے اور فیلڈ سٹاف کے دفتر بند پڑے ہوے تھے فوری طور ضلعی دفتر پہنچے تو وہاں پر کوئی زرعی ماہر موجود نہیں تھا ہم تھک ہار کر زرعی ادویات کے ڈیلروں اور دکانداروں سے انکے مشوروں کے مطابق لاکھوں روپوں کی زرعی ادویات خرید کرکے اپنے فصلوں کو سپرے کیا تو فائدہ ہونے کے بجاے الٹا ہماری فصلیں سوکھ کرخراب ہوتی جاررہی ہیں اگر یہ حالات ایسے رہیں تو بدین ضلع کی زرعی معیشت کا خداہی حافظ ہوجاے گا۔
انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر ضلع بھر چلنے والی دونمبر اور ٹوکن والی زرعی ادویات فروخت کرنے والے ڈیلروں اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرکے تباہی کے دہانے پہنچنے والی زرعی معیشت کو بچایا جائے۔