سمر قند( نمائندہ خصوصی) اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سمرقند میں روسی صدرولادیمیر پیوٹن اورچینی صدرشی جن پنگ کے ساتھ نہایت کامیاب ملاقاتیں ہوئیں ۔
دونوں نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو سرکاری طور پر اپنے ممالک کے دورہ کی دعوت دی ہے ۔ان خیالات کاظہار خواجہ محمد آصف نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے دونوں دعوتیں قبول کرلیں۔ نومبرانشااللہ چین کا دورہ ہوگا۔لگتا ہے اب بیرونی سازش کی جگہ اب ہیش ٹیگ بین الاقوامی سازش کا ہوگا۔