کراچی (نمائندہ خصوصی) سیلاب متاثرہ علاقوں میں ملیریا، گیسٹرو اور دیگر بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں ،دادو کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ایک دن میں 5 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ضلع دادو کے اسپتال، میڈیکل اسٹوروں میں ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ملیریا اور گیسٹرو کے باعث اموات کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع محکمہ انہار نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی آرہی ہے جبکہ منچھر جھیل کی سطح 21.06 فٹ ہوگئی ہے۔