وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی اور پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA) نے پاک قطرفیملی تکافل کیلئے مستحکم آؤ ٹ لک کے ساتھ انشورر فنانشل اسٹرینتھ ریٹنگ ‘A++’تفویض کی ہے۔تفویض کردہ ریٹنگ پالیسی ہولڈرز کی ذمہ داریوں اور معاہدہ کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی اعلیٰ صلاحیت کی نشاندہی کرتی ہے جو کمپنی کی منا سب کیپٹلائزیشن اور لیکویڈیٹی پروفائل سے ظاہرہوتی ہے۔
بینکاتکافل چینل کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی ٹاپ لائن میں سب سے بڑی شراکت دار ہے۔ پاک قطرفیملی تکافل ملک کی ممتاز تکافل کمپنی ہے جو کہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے منافع کی بہترین شرح کے ساتھ ہرایک کو مالی تحفظ فراہم کررہی ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل کا 125سے زائد شہروں میں 160سے زائد برانچوں کا ملک گیربرانچ نیٹ ورک ہے۔
پاک قطرفیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم آئی پیرانی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے نہایت خوشی ہے کہ بزنس کے تمام پہلوؤں میں کمپنی کی شاندار کارکردگی کوتسلیم کیاجارہا ہے۔یہ صرف ہماری کمپنی کے بہترین تنظیمی اسٹرکچر، تجربہ کارمینجمنٹ،انڈسٹری کے سب سے زیادہ پیڈ اپ کیپٹل میں سے ایک، کلیمز کی بروقت ادا ئیگی، ہرسال سرپلس کی تقسیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مسلسل سرمایہ کاری اور متنوع برانچ نیٹ ورک کی وجہ سے ممکن ہوا۔ یہ کامیابی ہماری پر عزم ٹیم کی مسلسل محنت کی عکاسی کرتی ہے۔