وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر کراچی کے شہریوں کو رعایتی قیمت پر آٹے کی فراہمی کا آغاز ہوگیا۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ اسٹالز پر 10 کلو کا تھیلا 400 روپے میں دستیاب ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ آٹا صرف منتخب بچت بازاروں میں اسٹال پر دیا جائے اور ہر اسٹال پر ضلعی انتظامیہ کے عملے سے نگران مقرر کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جن اسٹالز پر آٹا نہیں پہنچا، فوکل پرسن محکمہ خوراک سندھ سے رابطہ کر کے آٹے کی موجودگی یقینی بنائیں۔