اس سلسلے میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں امراض جگر کے وارڈ نمبر 10 کو توسیع دیتے ہوئے نیا وارڈ قائم کردیا گیا ہے جس کا افتتاح گزشتہ روز وائس چانسلر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر افتخار حسین خان اور ڈاکٹر محمد آصف گل بھی تقریب میں موجود تھے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر رانا الطاف حسین نے کہا کہ نشتر ہسپتال اس خطے کے مریضوں کو مثالی علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔امراض جگر کے نئے وارڈ کے آغاز سے بہتر ٹریٹمنٹ ممکن ہوسکے گی۔ڈاکٹر رانا الطاف کا کہنا تھا کہ جدید مشینری اور آلات سے نشتر کی استعداد کار میں اضافہ کیا جارہا ہے۔وائس چانسلر نشتر ہسپتال نے بتایا کہ اس وارڈ کے آغاز میں نشتر ایلیومنائی (NANA) اور سلطان فاو¿نڈیشن نے کلیدی کردار ادا کی.جبکہ گیسٹرو انٹرولوجی وارڈ کے ڈاکٹر یاسر زیدی، ڈاکٹر رضوان حمید، قاسم عمر، ڈاکٹر زبیر ملغانی اور ڈاکٹر شہریار کانجو کی انتھک کوششیں بھی شامل ہیں۔وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ اس شعبہ کے قیام سے اب معدہ، جگر و یرقان کی جملہ بیماریوں کا علاج اب لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ساتھ ساتھ ملتان میں بھی دستیاب ہوگا۔اس شعبہ میں جدید اینڈوسکوپی کے علاوہ ڈاکٹرزکی ٹریننگ اور ٹیچنگ کی سہولت موجود ہے اس کے علاوہ فزیشین اسسٹنٹ اینڈوسکوپی ٹیکنیشن کو بھی تعلیم دی جاتی ہے۔