اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی طویل اور عظیم جدوجہد سے ایک الگ ریاست کی بنیاد رکھی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کو انکی 74 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،
قائداعظم محمد علی جناح کے رہنماءاصول ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ برابری، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی بات کی، ہم سب کو آج بھی بابائے قوم کے رہنماءاصولوں پر چلنے کی ضرورت ہے۔ سلیم مانڈی والا نے کہاکہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی مضبوطی، پارلیمان کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے اپنی جدوجہد کرتی رہے گی۔
انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے قائداعظم کے رہنماءاصولوں کے مطابق کسی رنگ و نسل کی بجائے ہر شہری کو یکساں مواقع اور حقوق فراہم کرنے کے لئے قانون سازی کی۔