کراچی( نمائندہ خصوصی) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ کی ہدایت پر جراثیم کے خاتمے کے لئے تمام اضلاع میں فیومیگیشن مہم کا غاز کر دیا گیا ہے ضلع جنوبی، شرقی، غربی، کیماڑی، وسطی، ضلع ملیراور کورنگی کی تمام یوسیز میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے یقینی بنایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیومگیشن مہم مزید جاری رہے گی۔دیگر تفصیلات میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اورکے ایم سی کے تعاون سے اسپرے مہم کا آغازکردیاگیاہے بالترتیب تمام یوسیز میں اسپرے کی گاڑیاں روانہ کی جا رہی ہیں۔ بارش کے بعد پیدا ہونے والے مکھی، مچھر اور ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔