اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ کے وفات پر آج پیر کو یوم سوگ منانے کی منظوری دے دی ۔تفصیلات کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں آج پیر کو یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
اس ضمن میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ کے وفات پر یوم سوگ منانے کی منظوری دے دی ۔جاری بیان کے مطابق 12 ستمبر کو پاکستان میں یوم سوگ کے طور پر منایا جائے گا ،وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کو ملکہ برطانیہ کی وفات پر سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کی تجویز دی تھی ،
وزیراعظم نے وزارت خارجہ کی تجویز کی منظوری دے دی ۔ وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کو متعلقہ انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔