اوستہ محمد ( نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترین نے بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے شہر اوستہ محمد میں واقعی امدادی کیمپ کا دورہ کیا ۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو اوستہ محمد میں یونیسیف کے تعاون سے قائم امدادی کیمپ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امدادی کیمپ میں موجود سیلاب متاثرین سے ملاقات کی