فیصل آباد ( کامرس رپورٹر ) ملک میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان کے ادارہ برائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اگست تک ٹیکسٹائل کی برآمدات سے ملک کو3.03 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.3 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل کی برآمدات سے ملک کو2.93 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اگست 2022 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کاحجم 1.55 ارب ڈالررہا جوگزشتہ سال اگست کے 1.46 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 6 فیصدزیادہ ہے۔ جولائی کے برعکس اگست میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 4.7 فیصداضافہ ہوا، جولائی میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کاحجم 1.48 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔