اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)عدالتی سال 2021-22 کی تکمیل کے موقع پر کل 12 ستمبر (پیر )کو سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس طلب کرلیا گیا ہے۔فل کورٹ ریفرنس کو چیف جسٹس آف پاکستان چیئر کریں گے ،اس موقع پر سپریم کورٹ کے معزز ججز، لا افیسرز،سینیر وکلائ ، اور عدالتی عملہ بھی فل کورٹ ریفرنس میں شریک ھو گے۔
فل کورٹ ریفرنس میں گزرے جوڈیشل ایئر میں عدالت عظمی کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔ریفرنس سے چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، صدر سپریم کورٹ آف پاکستان اور اٹارنی جنرل آف پاکستان خطاب بھی کریں گے۔