کراچی ( نیٹ نیوز )سابق گورنر سندھ عمران اسمعیل نے کہا کہ ہے ن لیگ جلسے تو دور اس وقت کارنر میٹنگ کرنے کے لائق بھی نہیں رہی۔تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسمعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عطا تارڑ کی وفاق میں دو سیٹوں پر مشتمل حکومت گرنے میں وقت نہیں لگے گا۔عمران اسمعیل نے کہا کہ ن لیگ جلسے تو دور اس وقت کارنر میٹنگ کرنے کے لائق بھی نہیں رہی، اپنی جعلی وفاقی حکومت کی فکر کریں۔ عمران اسمعیل نے مزید کہا کہ پورا مافیا عمران خان کو نہیں توڑ سکا تو پنجاب میں حکومت کیا توڑے گا۔