اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے خواب کی تعبیر ایک فرد واحد کی چشمِ کرشمہ سازکا نتیجہ تھی اور وہ فرد واحد قائد اعظم محمد علی جناح تھے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ جب برصغیر کے مسلمان اپنی بقا اورسلامتی کی جانب سے بڑی حد تک مایوس ہوچکے تھے
قائد اعظم محمد علی جناح نے تدبر، فراست ، غیر متزلزل عزم، سیاسی بصیرت اور بے مثل قائدانہ صفات سے کام لے کر مسلمانوں کو متحد کردیا اور سات سال کی مختصر مدت میں مطالبۂ پاکستان کی ایسی وکالت کی کہ 14اگست 1947ء کو پاکستان معرض وجود میں آگیا۔محمد صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم جیسا پاکستان چاہتے تھے
اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم آج ایک بار پھر قائداعظم کے فرمودات کا جائزہ لیں اور ملک و قوم کے مفادات کیلئے انہیں مشعل راہ بنائیں۔ کیونکہ حقیقی پاکستان وہی تھا جس کے خطوط قائد اعظم استوار کر گئے تھے۔