ڈپٹی کمشنرز اور بیورو آف سپلائی نے قیمتوں کے تعین کے لئے اپنی سفارشات پیش کر دیں
کراچی بیورورپورٹ ) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت مرغی اور بکرے کے گوشت کے بعد نان ، چپاتی، بیکری آئٹمز ، دال، چاول سمیت ضروری اشیاءخوردونوش
کی قیمتوں کے تعین سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنرز اور بیورو آف سپلائی پرائسز نے نان ، روٹی ، دال ، چاول ، فائن آٹے کے نرخ مقرر کرنے کے لئے اپنی سفارشات پیش کر دیں ۔ کمشنر کراچی کو بیکری آئٹمز ، سموسے،پکوڑے اور جلیبی کی قیمتوں سے متعلق بھی سفارشات پیش کی گئی۔
اجلاس میں ايڈیشنل کمشنر II , ڈپٹی کمشنرز ، بیورو آف پرائسز افسران نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنرز اور بیورو آف سپلائی نے اپنی سفارشات لاگت ،اخراجات ، منافع اور مارکیٹ سروے کی بنیاد مرتب کی ہیں۔ سفارشات پر طویل مشاورت کے بعد آئندہ ہفتے متعلقہ ایسوسی ایشن سے اجلاس کے بعد اشیاء کے قیمتوں کے اعلان کا فیصلہ کیا گیا۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ ہمارہ مقصد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہیں ۔ انہوں نےڈپٹی کمشنرز کو قیمتوں پر عملدرآمد کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو سرگرم رکھنے کی ہدایت کر دی