کراچی( بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی و نائب صدر راجہ اظہر نے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین سے سپریم کورٹ میں ریویو کے معاملے میں تفصیلات حاصل کیں اور ساتھ ہی ساتھ افسران کا ملازمین کے ساتھ ہونے والی سازش پہ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملیر ڈویلپمنٹ میں ہونے والی کرپشن کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ،قائم مقام گورنر سندھ، چیف سیکرٹری سندھ، وزیر بلدیات اور تمام متعلقہ اداروں کو خط کے ذریعے آگاہ کر چکا ہوں،
انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایم ڈی اے محمد سہیل کے جعلی تعلیمی دستاویزات اور موجود مقدمے کے تمام شواہد موجود ہیں محمد سہیل کا شمار ایم ڈی اے میں کرپشن کے بے تاج بادشاہوں میں ہوتا ہے ڈی جی ایم ڈی اے محمد سہیل کے معاملے پر وزیر بلدیات سے گزارش ہے کہ محمد سہیل کو فوری طور پر ڈی جی ایم ڈی اے کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کریں ساتھ ہی ساتھ کاروائی کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے پی ٹی آئی رکن راجا اظہر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 19 گریڈ کا جعلی آفسر عرفان بیگ کے حوالے سے بھی سندھ حکومت کے تمام اداروں کو آگاہ کیا جاچکا ہے عرفان بیگ 5 گریڈ کا ویکسینیٹر ہے، جو ادارے میں کئی سالوں سے روپوش ہے، جبکہ اب سندھ حکومت نے عرفان بیگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے عرفان بیگ کو 5 گریڈ میں کے ایم سی میں بھج دیا ہے، ایم ڈی اے میں جاری عہدوں کی بندر بانٹ پر خاموش نہیں رہا جاسکتا، معاملے کو اسمبلی میں لے جانے کیلئے غور کررہے ہیں،
چاہتے ہیں ایم ڈی اے میں موجود تمام افسران کی صنعت کی تصدیق کرائی جائے اور اس مرحلے میں سندھ سروس پبلک کمیشن کو بھی فریق بنایا جائے، کیونکہ بیشتر افسران جعلی تعیناتیوں پر کھل کر کرپشن کررہے ہیں ہماری گزارش ہے وہ تمام افسران جو کے ایم سی یہ دوسرے اداروں سے ایم ڈی اے میں بیٹھ کر سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کر رہیں ہیں ان تمام افسران کو ان کے اپنے محکمے بھیجا جائے ۔