کراچی ( نمائندہ خصوصی)
کراچی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نجی کمپنی میں جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع آرٹسٹک ملینیئر ایم فور میں خواتین ورکر کو اور ٹائم کے بہانے روک کر فیکٹری کے پانچ سے چھ مینیجرز، اور دیگر افسران نے مل کر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
خاتون کو کمپنی میں اوور ٹائم پر روک کر کھانے میں نشہ آور چیز ملا کر انتظامیہ کے افراد جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے،رات بھر جنسی زیادتی کے بعد خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔کمپنی کے مالک سیٹھ
یعقوب، سیٹھ مرتضیٰ کی جانب سے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی کوئی نہیں کی گئی جبکہ دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔