سربراہ جنوبی افریقی بحریہ وائس ایڈمرل موسووا سیموئیل ہولونگوان نے نیول ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر امیرالبحر نے جنوبی افریقی بحریہ کے سربراہ کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور نیول ہیڈکوارٹرز میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایا گیا۔ بعد ازاں، جنوبی افریقی بحریہ کے سربراہ نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں بحری سیکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ معزز مہمان نے خطے میں مشترکہ بحری سیکیورٹی کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ سربراہ جنوبی افریقی بحریہ کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔جنوبی افریقی بحریہ کے سربراہ کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعاون کومزید فروغ ملے