صحبت پور( نمائندہ خصوصی)
ایف سی بلوچستان کے بریگیڈیئر حافظ شاہد ندیم لاشاری کا ڈسٹرکٹ صحبت پور کی متاثرہ تحصیل سعید محمد کنڈرانی اور حیردین کا دورہ حافظ شاہد ندیم لاشاری نے سات موری شگاف اور گوٹھ مشتاق احمد کنڈرانی کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا
اس موقع پر بریگیڈیئر حافظ شاہد ندیم لاشاری نے کہا کہ پٹ فیڈرکینال میں لگے شگاف کو بند کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے اور دیھ لاشاری اور سعید محمد کنڈرانی میں سیلابی پانی کو متبادل راستہ دینے کے لئے کوشش کی جائے گی تاکہ دیگر دیہات بھی متاثر نہ ہوسکیں مزید کہا کہ ایف سی بلوچستان ہر وقت بلوچستان کے عوام کی خدمت کے لیٸے موجود ہے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جاٸے گی
سیلاب ماثرین کی مدد کے لیٸے موجود پی ڈی ایم اے کی عملے سے بھی ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزاٸی کی گی کمانڈنٹ سوئی رائفل ندیم احمد لیفٹیننٹ کرنل عامر شہزاد ، میجر بلال بھی بریگیڈیئر حافظ شاہد ندیم لاشاری کے ہمراہ موجود تھے