اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت توہین رسالتﷺ کرنے والے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بی جے پی کے ایک اور رہنما کی جانب سے توہین رسالتﷺ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ تلنگانہ کے رکن اسمبلی راجا سنگھ کے توہین آمیز ريمارکس قابل مذمت ہیں، توہین رسالت کرنے والے راجا سنگھ کو محض چند گھنٹوں کے بعد رہائی مل گئی، اور بی جے پی کارکنوں نے اس کا استقبال بھی کیا۔
پاکستان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض علامتی کارروائی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے غم و غصے کا مداوا نہیں ہو سکا، بھارت توہین رسالت کرنے والے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے۔پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ بی جے پی قیادت کی خاموشی بنیاد پرست ہندوؤں کيلئے ان کی مکمل حمایت کا مظہر ہے۔