حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) نگراں رین ایمرجنسی صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے یوسی موسی کھٹیاں. ٹنڈو جام کی میر کالونی، مین ٹنڈو جام شہر، مالا کنڈ چوک کا دورہ کیا اور برساتی صورتحال کا جائزہ لیا،تعلقہ دیہی میں متاثرین کے لئے قائم کیے گئے امدادی کیمپس کا دورہ کرکے وہاں پر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور متعلقہ افسران کو متاثرین کو کھانا اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات کی اور متاثرین کو اپنے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے یوسی سانون گوپانگ کے علاوہ تعلقہ دیہی کے مختلف دیہات کا بھی دورہ کیا اور متاثرین کو ملنے والی امداد،برساتی پانی کے اخراج و دیگر امور کا جائزہ لیا ۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے تعلقہ دیہی کے گاو¿ں بدر میمن پساکھی، حاجی ابراہیم کا بھی دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی جنہوں نے وزیر اطلاعات کو گھروں کے منہدم ہونے مچھروںکی بہتات،غذائی قلت اور دیگر مسائل آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے ، افسران کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر بے گھر ہونیوالے افراد کو خیمے اور تیار کھانا فراہم کریں ۔