اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جج کو کھلے عام دھمکیوں پر عدالتی ایکشن لازمی ہے۔اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان خود کو ہراحتساب اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، جج کو کھلے عام دھمکیوں پر عدالتی ایکشن لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدزبان ،بے لگام،فارن فنڈڈ،عمران نیازی کی خاتون سیشن جج کو مجمع عام میں دھمکیاں انارکی اور تشدد کی ترغیب ہیں-انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے ہر ادارے کو تابع فرمان بنانا چاہتے ہیں-