فیصل آباد( بیورورپورٹ ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پرفیصل آباد کی ڈیری ٹیم معیاری دودھ کی فراہمی کے لئے سر گرم ہے
اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عمار جاوید نے ٹیم کے ہمراہ پیراں والا چوک میں واقع دودھ کی دکان پر چیکنگ کے دوران دودھ کی کوالٹی پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن 2018 کے مطابق نہ پائی گئی
جس پر 100 لیٹر دودھ ضائع کر دیا گیا۔ مزیدبراں صبح سویرے ستیانہ روڈ پر ناکہ لگاتے ہوئے ڈیری ٹیم نے 16 دودھ بردار گاڑیوں میں 5295 لیٹر دودھ چیک کیا
جس میں 04 کے نتائج پنجاب فوڈ اتھارٹی رولز کے مطابق نہ ہونے پر 17000 روپے جرمانہ عائد کر کے 280 لیٹر مزید دودھ موقع پر تلف کر دیا۔