جامشورو(بیورورپورٹ ) صوبائی وزیر اقلیتی امور و فوکل پرسن رین ایمرجنسی جامشورو گیانچند ایسرانی کا کوٹری تعلقہ کی یونین کونسل رائیلو کے برسات متاثرہ گوٹھوں کا دورہ ،
صوبائی وزیر کا نکاسی آب کا جائزہ ، متاثرین میں ٹینٹ تقسیم کئے۔ صوبائی وزیر نے گوٹھ سائیں ڈنو ملاح ، گوٹھ گلاب خان ، گوٹھ بروہی سمیت مگسی محلہ ، خاصخیلی محلہ کا دورہ کیا۔
گیانچند ایسرانی کوسہ محلہ ، قمبرانی محلہ بھی گئے اور برسات متاثرین کے مسائل سنے۔ گیانچند ایسرانی نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برسات متاثرین کی تکالیف سے بخوبی آگاہ ہیں ۔
سندھ حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔ متاثرین کو ٹینٹ سمیت راشن فراہم کیا جا رہا ہے ۔ سندھ حکومت متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے گی ۔ گیانچند ایسرانی
نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ خود سندھ بھر میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں ۔
سندھ حکومت متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ضلع کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہا ہوں ، ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب سمیت متاثرین کا خیال رکھنے کی سخت ہدایات دی ہیں ۔