کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا متنازعہ بیان، ایڈمنسٹریٹر کراچی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شدید ردعمل ظاہر کیا ہے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج کے حوالے سے شیخ رشید کا بیان پی ٹی آئی کی صفوں میں خوف و ہراس کی سطح کو ظاہر کرتا ہے پی ٹی آئی حکومت قومی اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد کھو چکی ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایسی حکومت جو کہ قومی اسیمبلی میں اکثریت کھو چکی ہے ایک آئینی حکومت کے خلاف غیر آئینی اقدام پر غور کر رہی ہے۔