میرپور آزاد کشمیر ( نمائندہ خصوصی)آزادکشمیر ضلع باغ کے نواحی علاقہ شجاع آباد میں سحری کے وقت فوجی گاڑی کے حادثے میں 8 جوانوں کی شہادت اور 6 کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، گاڑی منگلہ سے منگ بجری باغ جاری تھی،
مقامی زرائع نے بتایا ہے کہ حادثہ سحری کے وقت 3 اور 4 بجے کے قریب پیش آیا، رات کے اندھیرے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.،مقامی زرائع نے بتایا ہے کہ حادثہ سحری کے وقت 3 اور 4 بجے کے قریب پیش آیا،
رات کے اندھیرے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.پولیس کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سپاہی سعید، سپاہی اعظم،سپاہی ندیم،سپاہی ذیشان حیدر، سپاہی ابراھیم، سپاہی یعقوب، سپاہی اشفاق اور ناہیک شاہد شامل ہیں جبکہ سپاہی حمد حسینسپاہی اللہ دینو، سپاہی ساجد، سپاہی شاہد علی اور سپاہی اعظم کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں شہدا اور زخمیوں کو سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے، حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی،پولیس چوکی شجاع آباد کے اہلکار اور مقامی لوگوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا