لندن ( نیٹ نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملعون سلمان رشدی سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ برطانوی اخبار نے سلمان رشدی سے متعلق گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق عمران خان نے انٹرویو کے دوران کہا کہ سلمان رشدی پر حملہ انتہائی خوفناک اور افسوسناک ہے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پیج پر چیئرمین تحریک انصاف کا ایک بیان جاری کیا گیا جس میں عمران خان کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار دی گارجین نے سلمان رشدی سے متعلق ان کی گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے بھارت میں ملعون سلمان رشدی کو مدعو کرنے پر سیمینار میں شرکت سے انکار کیا تھا۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انٹرویو میں انہوں نے گستاخ رسول کو سزا دینے کے اسلامی طریقہ کار کی وضاحت کی، سانحہ سیالکوٹ کا حوالہ دیا اور اسی تناظر میں سلمان رشدی کی بات کی تھی۔