لاہور( نمائندہ خصوصی )
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پانچ بڑے اسٹیشنوں کی جدید خطوط پر ڈویلپمنٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر کی ہدایات پر کراچی، لاہور، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشنز کو کمرشل حب بنایا جائے گا
جس سے ریلوے کے ریونیو میں اضافہ ہو گا۔
وزیرِ ریلوے نے انتظامیہ کو گوادر آفس میں فوراً عملہ بھیجنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ تمام پاور وینز کی نومبر تک مکمل فٹ حالت میں دستیابی یقینی بنائی جائے اور سسٹم میں موجود تمام سنگل ڈی جی سیٹس کو ڈبل کیا جائے۔ اس موقع پر تھر کول کنیکٹوٹی پراجیکٹ اور کراچی پورٹ ٹرمینل سے پپری تک ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور منصوبوں کے کانسپٹ پر بھی بات ہوئی۔
وزیر ریلوے نے ریلوے اسٹیشنوں پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم ایل تھری کے بزنس پرپوزل کو وفاقی وزیر کے دورہء قطر کے دوران قطری حکومت اور سرمایہ کاروں کے سامنے رکھا جائے گا۔