شکرگڑھ( نمائند خصوصی )پنجابی کلچر ڈے کے موقع پر جوان بچیوں سے بےہودہ ڈانس کروا کر افسران بالا کی خوشامد کو پنجاب اور پنجابی کلچر کے خلاف سازش پر دانشوروں کا سخت ردعمل سامنے آگیا پنجاب بھر سے دانشوروں نے حکومت پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ذرائع کے مطابق شکر گڑھ میں انتظامیہ نے چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن نارووال چوہدری لیاقت کی آمد کے موقع بہر پنجابی کلچر ڈے کی آڑ میں بے کالج کی بچیوں سے انڈین ہندی گانے پر بے ہودہ ڈانس کروا کے استقبال کیا گیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ آمنہ احسان بھی اپنی ٹیم کے ساتھ موجود تھیں پنجاب سیمت پوری دنیا سے پنجابی دانشوروں نے اس بے ہودگی کو پنجابی کلچر ڈے کیخلاف سازش قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے