اسلام آباد(بیورورپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی پریشر ککر سیاسی چولہے سے نہ ہٹایا تو پھٹ جائے گا۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف بے بس ترین وزیراعظم ہیں، شہباز شریف کو ان کی اپنی پارٹی کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم، بی اے پی بھی آنکھیں دکھا رہی ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے ترجمان ہیں، مفتاح اسماعیل سے پرچون فروش بھی محفوظ نہیں ہیں۔ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف کی حمایت کرتے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ 70 کی دہائی نہیں ہے، توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔