کراچی (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی سندھ کےنائب صدر ایم پی اے راجہ اظہر نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے خریدی گئیں اپوزیشن کی میٹھائیاں واپس کی جارہی ہیں 27 مارچ پی ٹی آئی کے ڈی چوک جلسے سے اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ”آپ نے گھبرانہ نہیں ہے” عمران خان کے کامیاب جلسوں سے اپوزیشن کے غبارے سے پہلے ہی ہوا نکل چکی ہے،وزیراعظم نے کہا تھا کہ جب اپوزیشن میں بیٹھی جماعتوں کی دولت کا حساب ہوگا سارے چور اکھٹے ہوجائیں گے راجہ اظہر نے ان خیالات کا اظہار اپنے حلقے پی ایس 97 کے علاقے قیوم آباد میں واقع پارٹی دفتر میں جاری ڈی چوک جلسے کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم کے دوران کی راجہ اظہر نے اس موقع پر مزید کہا کہ ڈی چوک جلسے میں عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں اور ملک مخالف قوتوں کو واضح پیغام دیں کہ عوام جمہوریت پسند جماعت کے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 30 برسوں سے زائد اقتدار کے مزے لینے والی جماعتوں کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے اپوزیشن میں بیٹھی جماعتوں نے صرف جھوٹ کی سیاست کی اور آج بھی یہ اپنی جھوٹ کی دکان چلانا چاہتے ہیں عمران خان نے اپوزیشن کی کرپشن کی دکانوں کو تالا لگادیا ہے گیارہ پارٹیاں مل کر عمران خان کے حوصلوں کو شکست نہیں دے سکتی حکومت گرانا تو بہت دور کی بات ہے عمران خان دشمنی میں اپوزیشن سب سے زیادہ اپنی سیاست کا نقصان کررہی ہے عمران خان نے چوروں ڈاکوؤں اور لٹیروں کو لکایرا ہے ایک دوسرے کو گھسیٹنے والے خود ایک دوسرے کے سامنے گر گئے ہیں اپوزیشن عدم اعتماد کی حسرت کو شوق سے پورا کرلے عمران خان نے گیارہ جماعتوں کی منفی سیاست کو کاری ضرب لگادی ہے اپوزیشن ذاتی مفاد کیلئے خود اپنی کشتیوں کو آگ لگا دی ہے