فیصل آباد(نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے نیوٹریشن سے آگاہی کے لئے سیمینار صنعت زار میں منعقد ہواجس میں متوازن غذا بارے آگاہی دی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے عمر کے تناسب سے وزن اور فائدہ مند غذا کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر ماں کے دودھ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی اور بتایا گیا کہ ماں کا دودھ بچے کی صحت کے لئے ناگزیر ہے۔مینجر ادارہ زاہدہ ناز نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا شکریہ اداکیااور سیمینار کو مفید قرار دیا۔