کراچی ( نیٹ نیوز)
ملیر میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی , چوری کے الزام میں شہری پر بدترین تشدد کر ڈالا ، درخت سے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا شہری کی حالت غیر ہوگئی ، واقعے وڈیو وائرل ہوگئی تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں بااثر افراد نے ایک بار پھر اپنی عدالت لگا لی ، چوری کے الزام میں شہری پر بدترین تشدد کر ڈالا ، درخت سے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا
جس سے متاثرہ شہری کی حالت غیر ہوگئی ، واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی ، حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں چند دن قبل پیش آیا تھا ، جام کنڈو گوٹھ کے مکین پر چوری کے الزام میں بہیمانہ تشدد کیا گیا ، پولیس کا دعوی ہے کہ متاثرہ افراد قانونی کارروائی کرنا نہیں چاہتے تھے ، تاہم وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس افسران نے انکوائری کا حکم دیدیا