پشین ( نمائندہ خصوصی )بلوچستان میں بارشوں سے مزید 13 افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 209 ہوگئی۔انتظامیہ کے مطابق پشین میں ڈیم ٹوٹنے کے سبب 7 افراد ریلے میں بہہ گئے اور ضلع لسبیلہ کے ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی ، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔
انتظامیہ کے مطابق اوتھل میں بارشوں کے نتیجے میں زیرو پوائنٹ کے قریب بجلی کی ہائی پاور ٹینشن لائن کے دو پول گرگئے جس سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی۔اس کے علاوہ شمالی بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ارضیاتی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں جس میں کہیں زمین سرک گئی تو کہیں سے زمین دھنس گئی جبکہ بعض مقامات پر زمین میں دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں۔